بھوپال،10؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں تازہ ترین سیاسی پیشرفت کے درمیان ، کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کی رات پارٹی کے ورکنگ صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ کانگریس کے دونوں اعلیٰ رہنماؤں نے ارکان اسمبلی اور جیوترادتیہ سندھیا کی ناراضگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے سندھیا کومنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ سندھیا راجیہ سبھاکی رکنیت کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کےصدارت کا عہدہ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران کے درمیان وزراء نے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو استعفیٰ دے دیا۔ کمل ناتھ پیر کی سہ پہر سونیا گاندھی سے ملے اور اس کے فورا بعد ہی بھوپال روانہ ہوگئے۔ بتایا گیی ہے کہ اس سے پہلے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں موجود 20 کے قریب وزراء نے ان کے 27 حامی ایم ایل اے ، جن میں کانگریس کے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیابھی شامل ہیں سبھی کے موبائل فون بند ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ انہوں نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ کمل ناتھ پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کیا۔ مدھیہ پردیش کی کابینہ میں کل 28 وزیر ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ لگ بھگ آٹھ وزراءسندھیا کے حامی ہیں ۔جو اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ ان وزراء نے وزیر اعلیٰ سے کابینہ کی تشکیل نو کی درخواست کی ہے۔ ان وزرا کے استعفوں سے قبل کمل ناتھ نے پیر کی شب ایک بیان میں کہا تھا کہ میں اپنی حکومت کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے کہا ، 'ریاست کے لوگوں کا اعتماد اور پیار میری سب سے بڑی طاقت ہے۔ عوام کے ذریعہ تشکیل دی گئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے والی قوتیں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہوں گی۔